ناروے کی نوبیل کمیٹی کے مطابق 2026 ء کے نوبیل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 287 امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی ممکنہ طور پر شامل ہو سکتا ہے۔ ناروے کی نوبیل کمیٹی کے سیکریٹری کرسٹن برگ ہارپیکن کا کہنا ہے کہ 2026ء کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزدگیوں میں 208 افراد اور 79 تنظیمیں شامل ہیں اور گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال کئی نئے نام سامنے آئے ہیں۔ جنوری 2025ء میں نوبیل کمیٹی کے سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے والے کرسٹن برگ ہارپیکن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چونکہ میں اس عہدے پر نیا ہوں، اس لیے مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ہر سال فہرست میں کتنی تبدیلی آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے تنازعات اور بین الاقوامی تعاون پر دباؤ کے باوجود یہ انعام اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ایسے دور میں امن انعام کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، اور مثبت کام پہلے سے زیادہ ہو رہا ہے۔ اسرائیل، کمبوڈیا اور پاکستان کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کو اس سال کے انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ اگر یہ نامزدگیاں کی گئی ہیں تو وہ 2025ء کے بہار اور موسمِ گرما میں دی گئی ہوں گی، جو 31 جنوری کی آخری تاریخ کے مطابق درست سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم، ان دعوؤں کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ نوبیل انعام کی نامزدگیاں 50 سال تک خفیہ رکھی جاتی ہیں۔ یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ کسی امیدوار کی نامزدگی کا مطلب یہ نہیں کہ انعام دینے والا ادارہ اس کی توثیق کرتا ہے۔ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں افراد نام تجویز کر سکتے ہیں، جن میں حکومتوں اور پارلیمان کے ارکان، سربراہانِ مملکت، یونیورسٹی پروفیسرز اور سابق نوبیل انعام یافتگان شامل ہیں۔ ممکنہ امیدواروں میں روسی اپوزیشن رہنما مرحوم الیکسی ناوالنی کی اہلیہ یولیا نوالنیا، پوپ لیو اور سوڈان کی رضاکار تنظیم ایمرجنسی رسپانس رومز کے نام بھی زیرِ گردش ہیں۔ اسی طرح امریکی سینیٹر لیزا مرکووسکی اور گرین لینڈ سے منتخب ڈینش پارلیمنٹ کی رکن آجا کیمنٹز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں نامزد کرنے والے رکن پارلیمان لارس ہالٹ بریکن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آرکٹک خطے میں امن اور اعتماد کے قیام کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2026ء کے نوبیل امن انعام کا اعلان 9 اکتوبر کو کیا جائے گا جبکہ تقریب 10 دسمبر کو منعقد ہوگی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی