امریکی شہر نیویارک میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت اور ایران کے خلاف جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس نے تقریباً 100 افراد کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین نے مین ہیٹن میں ٹریفک بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرے کی قیادت تنظیم جیوئش وائس فار پیس کر رہی تھی، جس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف شخصیت و اداکارہ اور نیویارک سٹی کونسل کی رکن بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں مظاہرین نے ابتدا میں سینیٹ کے ڈیموکریٹک رہنما چک شومر اور سینیٹر کرسٹن گیلیبرانڈ کے مین ہیٹن دفاتر میں دھرنا دینے کی کوشش کی۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ یہ رہنما لبنان میں اسرائیلی حملوں اور ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں میں معاونت کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی کی جانب سے عمارت میں داخلے سے روکنے کے بعد مظاہرین نے باہر سڑک پر ٹریفک روک دی اور Fund people not bombs کے نعرے لگائے۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لے کر بسوں کے ذریعے منتقل کر دیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی