اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر کے اسلام آباد میں جاری مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کی صورتحال برقرار ہے اور امریکا اور ایران اسلام آباد میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کی دہشتگرد حکومت اور اس کے آلہ کاروں (پراکسیز) کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان ایران کو سہولت فراہم کر رہے ہیں اور وہ کرد شہریوں کے قتلِ عام کے ذمہ دار ہیں۔ یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا ہے جو خود غزہ میں جنگی جرائم کے باعث عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو مطلوب ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی