Sports

ہاکی ایشیا کپ:ہندستان نے قازقستان کو 15-0 سے شکست دی

ہاکی ایشیا کپ:ہندستان نے قازقستان کو 15-0 سے شکست دی

راجگیر (بہار)، یکم ستمبر: ہاکی ایشیا کپ کے سپر-4 میں جگہ بنا چکی ہندستانی ٹیم نے پیر کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تیسرے اور آخری لیگ میچ میں قازقستان کو 15-0 سے عبرتناک شکست دی۔پہلے کوارٹر میں ہندستان کے لیے ابھیشیک نے دو گول کیے ۔ اس کے علاوہ سکھجیت سنگھ نے 15ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 3-0 کر دیا۔ دوسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں ابھیشیک نے ایک اور گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور برتری 4-0 کر دی۔ اس کے بعد 24ویں منٹ میں جگراج سنگھ اور 26ویں منٹ میں کپتان ہرمن پریت سنگھ نے گول کیے ۔ ہاف ٹائم تک ہندستان 7-0 سے آگے تھا۔ اس کے بعد تیسرے کوارٹر میں ہندستان نے مزید چار گول کر کے اسکور 11-0 کر دیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ہندستانی کھلاڑیوں نے مزید چار گول کر کے اپنی ٹیم کو 15-0 سے شاندار جیت دلائی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments