ہووے 27 جون (:کنشک چوہان (تین وکٹ)، امربیش، ہینیل پٹیل اور محمد عنان (دو دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ابھیگیان کنڈو (45 ناٹ آوٹ) اور ویبھو سوریاونشی (48) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندستان نے جمعہ کو پہلے ون ڈے یوتھ میچ میں انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ ۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی ہے ۔ آج انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری انگلینڈ کی پوری ٹیم ہندستانی بولنگ اٹیک کے سامنے 42.2 اووروں میں 174 رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے راکی فلنٹاف (56) اور اسحاق محمد (42) رن کی اننگز کھیلی۔ بی جے ڈاکنز (18)، بین میس (16) اور جیمز منٹو (10) رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ہندستانی بولنگ اٹیک کے سامنے انگلینڈ کے باقی بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔ ہندستان کی جانب سے کنشک چوہان نے تین وکٹ حاصل کیں۔ امرویش، ہینیل پٹیل اور محمد عنان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 175 رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندستان کی اوپننگ جوڑی کپتان آیوش مہاترے اور ویبھو سوریاونشی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 7.3 اووروں میں 71 رن جوڑے ۔ آتشی بلے باز ویبھو سوریاونشی پہلی وکٹ کے طور پر 19 گیندوں میں (48) رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چھکے اور تین چوکے لگائے ۔ ہندستان کی دوسری وکٹ آیوش مہاترے (21) کی صورت میں گری۔ ویہان ملہوترا (18)، مولائے راج سنگھ چاوڑا (16) رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے ۔ ابھیگیان کنڈو اور راہول کمار کی جوڑی نے پانچویں وکٹ کے لیے 55 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی اور ہندستان کو 24ویں اوور میں چار وکٹ پر 178 رن بناکر چھ وکٹ سے فتح دلائی۔ ابھیگیان کنڈو نے 34 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (ناٹ آوٹ 45) اور راہول کمار نے (ناٹ آوٹ 17) رن بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے اے ایم فرنچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیک ہوم اور الفی البرٹ نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔
Source: uni news
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا
چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
پیرس سینٹ نے میسی کی ٹیم کو شکست دیکر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا