نائیجر: نائیجیریا میں مسلمانوں کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے افراد کی کشتی الٹنے سے 150 افراد لاپتا ہوگئے۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کی ایمرجنسی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ بابا نے کہا کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ رات گئے نائیجیر ریجن کے علاقے موکوا میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشتی میں 300 افراد سوار تھے جو مسلمانوں کے سالانہ مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم دیگر افراد کی تلاش کا کام جارہی ہے۔ عبداللہ بابا نے کہا کہ مزید افراد کو بچانے کے لیے امدادی کارکن کوششوں میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ نائیجیریا میں کشتیوں کے حادثات اکثر پیش آتے ہیں اور ان حادثات کی وجہ گنجائش زائد افراد کے سوار ہونا، ناقص انتظامات اور قواعد کی خلاف ورزی بتائی جاتی ہے۔ نائیجیریا میں اس طرح کے حادثات بارشوں کے سیزن جون سے نومبر کے دوران اس وقت زیادہ پیش آتے ہیں جب دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے اور سیلابی صورت حال پیدا ہوتی ہے۔ رواں برس جون میں کوارا ریاست کے دریائے نائیجر میں لکڑی کی کشتی ٹوٹنے سے 108 افراد ڈوب گئے تھے، جس میں 250 سے زائد افراد سوار تھے۔
Source: Social Media
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا
کینسر میں مبتلا شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن کو اپنے فرائض سونپ دیے
امریکا یوکرین میں مزید ہتھیار بھیجے گا: امریکی صدر
اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان، ایرانی فوج ہائی الرٹ
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، کہا- آپ اس کے مستحق ہیں
ٹیکساس میں سیلاب سے 104 افراد ہلاک، کیمپ مائسٹک میں بچوں سمیت درجنوں لاپتہ
ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، 76 ارب ڈالر کا نقصان
غزہ: 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 49 فلسطینی شہید، 262 زخمی
طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘
یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ
’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دی ہیگ، ترک صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس
اسرائیل جنگ پر واپس آئے گا یا نہیں فیصلہ ایران کے طرزِعمل پر ہوگا،نیتن یاہو پر نہیں: گینٹز