International

نامور امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے اسلام قبول کر لیا

نامور امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے اسلام قبول کر لیا

ریاض (21 جون 2026): نامور امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے بتایا کہ ٹیلی ویژن سیریز بریکنگ بیڈ میں گس فرنگ کے شہرہ آفاق کردار کیلیے مشہور جیانکارلو ایسپوزیٹو نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ ترکی الشیخ نے بتایا کہ جیانکارلو ایسپوزیٹو نے کلمہ شہادت پڑھا اور مراکش کی ایک مسجد میں اپنی پروڈکشن ٹیم کے اراکین کے ساتھ نماز میں شرکت کی۔ فلم اور ٹیلی ویژن میں دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر رکھنے والے جیانکارلو ایسپوزیٹو کو بریکنگ بیڈ، بیٹر کال سؤل، دی مینڈالورین اور کئی ہولی وڈ پروڈکشنز میں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ گس فرنگ کے طور پر ان کے کردار نے انہیں بین الاقوامی سطح پر پزیرائی اور متعدد ایوارڈز کیلیے نامزدگیاں دلائیں۔ ترکی الشیخ کے مطابق جیانکارلو ایسپوزیٹو کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں ان کے قیام کے دوران مثبت تجربات اور مملکت میں کام کے دوران مسلمانوں کے ساتھ ان کے میل جول کے بعد سامنے آیا، اداکار نے شوٹنگ کے دوران ملنے والی مہمان نوازی اور وہاں کے ماحول کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جیانکارلو ایسپوزیٹو کو ایک مسجد کے اندر پروڈکشن ٹیم کے اراکین کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments