International

ناکام امریکی صدر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ مذاکرات کے اصولوں کے پابند نہیں ہیں، ابراہیم عزیزی

ناکام امریکی صدر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ مذاکرات کے اصولوں کے پابند نہیں ہیں، ابراہیم عزیزی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ناکام امریکی صدر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ مذاکرات کے اصولوں کے پابند ہیں اور نہ ہی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکا نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کیا، جنگ بندی کی یہ غیر ذمہ دارانہ خلاف ورزی امریکا کے لیے پسپائی اور پشیمانی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ الزام تراشی کا کھیل اب مزید نہیں چلے گا۔ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی پیدا کرکے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے، مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی خلاف ورزی کاجواب فوری اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکا نے ایران پر حملہ کردیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں فضائی حملہ کیا۔ ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے جزیرہ سرک پر حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا، خطے میں امریکی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، امریکا کے کسی بھی نئے حملے کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

Source: SOCIAL MEDIA

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments