میئر لندن سر صادق خان نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے لیے استعمال ہونے والی اے آئی اور نگرانی کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی امریکی ٹیک کمپنی پلانٹئیر کا میٹ پولیس کے ساتھ ہونے والا 50 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ روک دیا۔ صادق خان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں عوامی فنڈز کے استعمال کے قواعد کی واضح اور سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ میٹ پولیس پلانٹئیر کے اے آئی نظام کو جرائم کی تحقیقات میں انٹیلیجنس تجزیے کو خودکار بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھی۔ میئر کے ترجمان نے کہا ہے کہ لندن کے عوام چاہتے ہیں کہ سرکاری رقم صرف ایسی کمپنیوں پر خرچ کی جائے جو شہر کی اقدار سے ہم آہنگ ہوں۔ میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی کے باوجود مؤثر طریقے سے کام جاری رکھنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی ناگزیر ہے۔ سٹی ہال کے مطابق میٹ پولیس نے خریداری کی حکمتِ عملی منظوری کے لیے متعلقہ ادارے کے سامنے پیش نہیں کی، جبکہ پلانٹئیر کے برطانیہ میں چیف ایگزیکٹو لوئیس موزلی نے کہا ہے کہ سر صادق خان کے اس فیصلے سے دشمن ریاستوں اور مجرموں کو فائدہ ہوگا اور وہ عوامی تحفظ پر سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پلانٹئیر نے برطانیہ میں عوامی خدمات کے شعبے میں تیزی سے توسیع کی ہے اور نیشنل ہیلتھ سروس، وزارتِ دفاع اور دیگر اداروں کے ساتھ 600 ملین پاؤنڈ سے زائد کے معاہدے کیے ہیں۔ اس کمپنی کی بنیاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارب پتی حامی پیٹر تھیل نے رکھی تھی، کمپنی اسرائیلی فوج اور ٹرمپ انتظامیہ کی آئی سی ای امیگریشن کارروائیوں میں معاونت فراہم کرتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ