International

’میری جان خطرے میں ہے ایران کی ہٹ لسٹ میں سرِفہرست ہوں‘

’میری جان خطرے میں ہے ایران کی ہٹ لسٹ میں سرِفہرست ہوں‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری جان خطرے میں ہے ایران کی ہٹ لسٹ میں میرا نام سرفہرست ہے۔ انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں صدارت کا پیشہ سب سے زیادہ خطرناک ہے میں نے وہ کام کیے جو کوئی صدر نہیں کر سکا اس لیے ہٹ لسٹ پر ہوں، ایسے خطرات مجھے اپنے اقدامات سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے ایران نے بحری جہازوں پرحملہ کیا اور ہم نے جواب دیا، ہم ایران کو انہی کے زبان میں جواب دیتے ہیں ایران حملے کرتا ہے تو ہم 10گنا طاقتور جواب دیتے ہیں ایران سے متعلق جو بھی ہوگا جلدی ہو گا، طویل جنگ نہیں چاہتے۔ انقرہ میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیساتھ جنگ بندی ختم ہوچکی ہے ایران کیساتھ ڈیل وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز ڈرونز اور راکٹوں سے بحری جہازوں پر حملہ کیا، ایران کا رویہ بہت برُا ہے انہوں نے وہی کیا جو 47سال سے کر رہے ہیں، میرا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں بلکہ ایٹمی ہتھیاروں سے روکنا تھا ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے ان کی قیادت کو ناک آؤٹ کر دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے47سال سے مشرق وسطیٰ کو ہراساں کرتا رہا ہے لیکن ایران اب مشرق وسطیٰ میں کسی کو تنگ نہیں کر سکے گا، ایرانی فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے ان کی نیوی اور فضائیہ سمیت سب کچھ ختم ہوچکا ہے ایران نے روزانہ کی بنیاد پر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں ایران 47 سالوں سے لوگوں کو مار رہا ہے یہ جھوٹے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments