فرانس میں جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران ساتھ تصویر بنوانے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی میں لفظی جنگ جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جورجیا میلونی نے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر کرارا جواب دیا۔ واضح رہے کہ یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے اطالوی وزیر اعظم کی سیاسی مقبولیت پر سوال اٹھایا اور اپنے اس دعوے کو دوبارہ دہرایا کہ انہوں نے ان سے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلیے منت سماجت کی۔ امریکی صدر کی جانب سے آج بیان سامنے آیا کہ اطالوی وزیر اعظم کی اپنے ملک میں سیاسی مقبولیت کا گراف گر رہا ہے اور وہ مشکلات کا شکار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے یا بنانے سے روکنے کی امریکی کوششوں میں ساتھ نہیں دے رہی ہیں۔ جورجیا میلونی نے امریکی صدر کے مذکورہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ان مسلسل اور بلاوجہ کے حملوں کو بے معنیٰ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری مقبولیت کا تعلق ہے، تو آپ کا دوست ہونا یقیناً میرے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوا، اور نہ ہی میری مقبولیت آپ کے ساتھ تعلقات پر منحصر ہے، میری مقبولیت سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں۔ یاد رہے کہ آج دیے گئے بیان میں امریکی صدر نے اٹلی پر یہ بھی الزام لگایا کہ جورجیا میلونی نے ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کیلیے اٹلی کی فضائی حدود اور اڈوں کو استعمال کرنے سے روک کر امریکا کیلیے بڑی لاجسٹک مشکلات پیدا کی ہیں۔ تاہم، اطالوی وزیر اعظم نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اطالوی اڈوں کا استعمال ان معاہدوں کے تحت ہوتا ہے جن کا ہم نے ہمیشہ احترام کیا ہے، اور جب تک میں وزیر اعظم ہوں، ان معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع