International

میری درخواست پر ایران نے 8 خواتین کی سزائے موت روک دی، ٹرمپ کا دعویٰ

میری درخواست پر ایران نے 8 خواتین کی سزائے موت روک دی، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (22 اپریل): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ان کی درخواست پر 8 خواتین کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ایک بہت اچھی خبر ہے، مجھے ابھی اطلاع دی گئی ہے کہ ایران میں اُن 8 خواتین مظاہرین کو اب قتل نہیں کیا جائے گا جنہیں آج رات سزائے موت دی جانی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان خواتین میں سے چار کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے گا جبکہ باقی چار کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔ ’میں اس بات کو بہت سراہتا ہوں کہ ایران اور اس کے رہنماؤں نے امریکا کے صدر کی حیثیت سے میری درخواست کا احترام کیا اور طے شدہ پھانسیوں کو روک دیا۔ اس معاملے پر توجہ دینے کیلیے آپ (ایران) کا شکریہ!‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments