Entertainment

میرا جسم پیرس میں، دل غزہ میں ہے: سینٹ لیونٹ نے اپنا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کر دیا

میرا جسم پیرس میں، دل غزہ میں ہے: سینٹ لیونٹ نے اپنا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کر دیا

معروف فلسطینی گلوکار مروان عبدالحمید المعروف سینٹ لیونٹ نے اپنا ایوارڈ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دیا۔ سینٹ لیونٹ نے جی کیو مڈل ایسٹ کی جانب سے 2023ء کے لیے ’مین آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ اُنہوں نے 30 نومبر کو پیرس میں شنگریلا میں منعقد ہونے والی تقریب میں اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جیت فلسطین کے بچوں کے نام کرتا ہوں۔ فلسطینی گلوکار نے کہا کہ آج میرا جسم پیرس میں ہے لیکن میرا دل غزہ میں ہے، غزہ وہ شہر ہےجہاں میں نے پرورش حاصل کی، غزہ وہ شہر ہے جس کے لیے میں گاتا ہوں۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مجھ سے کہا گیا کہ اگر میں آج رات یہ ایوارڈ جیتتا ہوں تو فلسطین کا ذکر نہ کروں لیکن آپ مجھے سنسر نہیں کر سکتے اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کی شہادت پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ سینٹ لیونٹ نے کہا کہ یہ کوئی تنازع یا جنگ نہیں ہے بلکہ یہ 75 سال سے جاری قبضہ ہے۔ اُنہوں نے ایوارڈز کی تقریب میں اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اور اگر میرے پاس وقت ہوتا تو میں آپ کو ان فلسطینی بچوں کی کہانی سناتا جو ایک جسم، ایک چہرہ، ایک نام اور بالکل ہمارے جیسے ہی خواب رکھتے ہیں، میرا یہ ایوارڈ ان سب بچوں کے نام ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments