پیرس، 8 اگست : ہندستانی خواتین کی ویٹ لفٹر میرابائی چانو اور رنر اویناش سابلے پیرس اولمپکس میں کے مقابلے میں تمغے سے محروم رہے۔ کل دیر رات منعقدہ مقابلے میں ویٹ لفٹر میرابائی چانو اسنیچ راؤنڈ میں پوڈیم پر فائز ہونے کے باوجود اپنی کلین اینڈ جرک کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ٹوکیو 2020 کا چاندی کا تمغہ جیتنے والے ایک کلو گرام وزن سے کانسی کا تمغہ حاصل کرنے سے محروم ہوگئیں اور چوتھے مقام پر رہیں۔ میرابائی چانو نے اسنیچ راؤنڈ میں اپنی پہلی کوشش میں 85 کلوگرام وزن اٹھا کر مقابلے کی شاندار شروعات کی۔ وہ اپنی دوسری کوشش میں 88 کلوگرام وزن اٹھانے میں ناکام رہیں لیکن اپنی تیسری کوشش میں انہوں نے کامیابی سے یہ وزن اٹھایا اور برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں اسنیچ لفٹ کی برابری کرلی۔ ہندوستانی ویٹ لفٹر نے کلین اینڈ جرک میں 114 کلوگرام کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ اس ایونٹ میں چین کی ہو زیہوئی نے 206 کلوگرام کے مجموعی اسکور کے ساتھ اپنے خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا، جبکہ 117 کلوگرام وزن اٹھا کر کلین اینڈ جرک اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔ رومانیہ کی مہیلا ویلنٹینا کیمبئی نے کل 205 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا اور تھائی لینڈ کی سرودچنا کمبو نے 200 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ وہیں رنر اویناش سابلے مردوں کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس فائنل میں لڑکھڑا گئے اور ریس کے اختتام تک چوتھے مقام سے 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ مراکش کے صوفیان البکالی نے کامیابی کے ساتھ اپنے اولمپک خطاب کا دفاع کرتے ہوئے 8:06.05 کے سیزن کے بہترین وقت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ امریکی کینتھ بروکس نے 8:06.41 کے انفرادی بہترین وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا اور کینیا کے رنر ابراہم کیبیوٹے نے 8:06.47 کے انفرادی بہترین وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
Source: uni news service
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، محمدعباس کی 3 سال بعد واپسی
سابق کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا