واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں لیکن میری طرف سے صاف انکار ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب امریکا نے ایران کو فوجی شکست دے دی تو میلونی دوبارہ دوستی چاہتی ہیں، وہ اپنی گرتی ہوئی مقبولیت بچانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطالوی وزیراعظم نے جی سیون سمٹ میں ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی تھی، اٹلی میں جارجیا میلونی کی مقبولیت مسلسل کم ہورہی ہے جس کی وجہ ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ نہ دینا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جارجیا میلونی نے جنگ کے دوران اٹلی کے ہوائی اڈے استعمال نہیں کرنے دیے جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا، اٹلی اور نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کے لیے سالانہ اربوں ڈالر دیتا ہے، امریکا اٹلی کو پسند کرتا ہے اور ہمیشہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جارجیا میلونی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جھوٹی کہانی گھڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی صدر کے اس تبصرے پر حیران ہیں جو کہ مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔ جارجیا میلونی نے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکی صدر کے بیانات سراسر من گھڑت ہیں، میں سچ مچ حیران ہوں، میں نہیں جانتی کہ امریکا کے صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع