International

میلانیا ٹرمپ ’بیوہ‘ سے متعلق مذاق پر برہم، میزبان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

میلانیا ٹرمپ ’بیوہ‘ سے متعلق مذاق پر برہم، میزبان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

امریکا کی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے معروف ٹی وی میزبان جمی کمیل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بزدل قرار دیا اور ان کے شو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کمیل نے اپنے شو میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کی پیروڈی کے دوران میلانیا ٹرمپ پر طنزیہ جملے کہے، جن میں انہیں متوقع بیوہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے میلانیا ٹرمپ کو شوہر کی موت کا انتظار کرنے والی سے تشبیہ دی تھی۔ میلانیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ مزاح نہیں بلکہ نفرت انگیز اور نقصان دہ گفتگو ہے جو امریکا میں سیاسی تقسیم کو بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو روزانہ گھروں تک رسائی نہیں ملنی چاہیے جو نفرت پھیلائیں۔ میلانیا نے جمی کمیل کو بزدل قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ اپنے نیٹ ورک کے پیچھے چھپتے ہیں اور مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا جائے۔ واضح رہے کہ جمی کمیل کے اس تبصرے کے بعد امریکا میں اظہارِ رائے کی آزادی اور سیاسی طنز کی حدود پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ بعض حلقے اس بیان کو نامناسب قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے مزاحیہ تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 26 اپریل کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے عشائیے کے موقع پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی تھی۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق اس شخص کا مبینہ ہدف صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سرکاری اہلکار تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے قابو کر لیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments