Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

مرشد آباد واقعہ، گیٹ مین نشے میں دھت تھا، ریلو ے نے دو ملازمین کو معطل کیا

مرشد آباد واقعہ، گیٹ مین نشے میں دھت تھا، ریلو ے نے دو ملازمین کو معطل کیا مرشد آباد حادثے میں گیٹ مین گرفتارکیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ کیبن میں دن بھر نشے کی حالت میں بیٹھے رہتے تھے۔ زیادہ تر دنوں میں گیٹ بند کرنے کے بعد اسے کھولنا بھول جاتے تھے۔ آج بھی نشے کی حالت کی وجہ سے ہی وہ گیٹ بند کرنا بھول گئے، مقامی لوگوں کا یہ دعویٰ ہے۔ مشتعل عوام نے ملزم کو کیبن میں بند کر کے تالا لگا دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پہلے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ ریلوے کی طرف سے فرائض میں غفلت کے الزام میں گیٹ مین اور سپروائزر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر جا کر ریلوے کے بنیادی ڈھانچے پر سوال اٹھائے ہیں کانگریس لیڈر اور سابق وزیر مملکت برائے ریلوے ادھیر رنجن چودھری نے۔ جمعہ کی صبح مرشد آباد کے بہرام پور کے کرناسوبورن میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ لیول کراسنگ کھلا ہونے کی وجہ سے تیز رفتار آنے والی ٹرین نے پلکر اور سائیکل سوار کو ٹکر ماری۔ کل ۳ افراد جاں بحق ہوئے۔ واقعے کو لے کر علاقہ گرم ہے۔ گیٹ مین کی لاپرواہی سے یہ واقعہ پیش آیا، مقامی لوگوں کا یہی دعویٰ ہے۔ اسی وجہ سے مشتعل عوام نے انہیں کیبن میں بند کر کے تالا لگا دیا۔ ان کا واضح مطالبہ ہے کہ سخت سزا کے بغیر انہیں رہا نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازاں بہرام پور تھانے کی پولیس جا کر گیٹ مین کو گرفتار کر لیا۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ شراب اور بھانگ پی کر گیٹ مین دن بھر نشے میں دھت رہتے تھے۔ اسی حالت میں کام بھی کرتے تھے۔ اس لیے زیادہ تر دنوں میں گیٹ بند کرنے کے بعد اسے کھولنا بھول جاتے تھے۔ گھنٹوں گیٹ بند رہتا تھا۔ عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ کئی بار شکایت کی گئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ گرفتاری کے وقت گیٹ مین کے جسمانی انداز سے واضح تھا کہ وہ آج بھی نشے میں تھے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

9 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments