ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان جاری کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر بخیریت ہیں اور ایرانی ریاست کا نظام پوری فعالیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اسماعیل بقائی نے ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ سپریم لیڈر کی صحت اچھی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہماری ریاست کا نظام بہترین طریقے سے چل رہا ہے۔ ان کے بہ قول ہماری مسلح افواج ایرانی دفاعی منصوبوں کے مطابق کام کر رہی ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے عوام اس وحشیانہ اور جارحانہ اقدام کے خلاف متحد ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری سنہ 2026ء کو ایران کے خلاف ایک فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس میں تہران سمیت ایران کے اہم شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے جواب میں ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن، قطر اور کویت میں مختلف مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ ایران پر ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور کئی دیگر اہم ایرانی قائدین جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے والد کا جانشین منتخب کیا گیا تھا۔ اسی دوران ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قاليباف نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے اپنے دفاع کے عزم کا امتحان نہ لے۔ یہ بیان امریکی میڈیا میں مشرق وسطیٰ میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کی خبریں سامنے آنے کے بعد دیا گیا ہے۔ قاليباف جو اس وقت ایران میں انتہائی بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم خطے میں امریکہ کی تمام نقل و حرکت بالخصوص افواج کی تعیناتی کے عمل کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے ملک کے دفاع کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع