سپر اسٹار اداکار الو ارجن کی خاتون مداح کی موت کے الزام میں گرفتاری کے بعد اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متوفی خاتون کا شوہر الو ارجن کے خلاف کیس واپس لینے کےلیے تیار ہوگیا ہے، اُس نے موقف اختیار کیا بھگدڑ سے اسٹار اداکار کا کوئی تعلق نہیں۔ الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے موقع پر ایک مداح خاتون بھگدڑ کے دوران جان کی بازی ہار گئی تھی۔ اداکار خاتون کی موت کے الزام میں 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ حیدر آباد دکن کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی وجہ سے بھگدڑ مچی، جس کے باعث خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ کہانی میں اب ایک اہم موڑ آگیا ہے ، خاتون کے شوہر بھاسکر نے کہاہے کہ وہ الو ارجن کے خلاف کیس واپس لینے کےلیے تیار ہےکیونکہ وہ سپر اسٹار کو واقعے کا ذمے دار نہیں سمجھتا ہے۔ سپر اسٹار کی گرفتاری کے چند گھنٹے کے بعد صحافی نے بھاسکر سے اس معاملے پر رائے طلب کی تو اس نے میں الو ارجن کی گرفتاری سے لاعلم ہوں۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں