International

متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ ابوظبی سے امارات نیوز ایجنسی کے مطابق فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اماراتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات آئل کی فروخت پالیسی میں خودمختاری حاصل کرے گا۔ امارات نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی تیل مارکیٹ پر فیصلے کے اثرات متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا قیام 1960ء میں عمل میں آیا تھا۔ سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت اوپیک کے اہم رکن ہیں۔ اوپیک پلس میں روس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ اوپیک اور اوپیک پلس آئل کی پیداوار اور قیمتوں کا تعین کرتے ہیں۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا بنیادی مقصد عالمی تیل کی منڈی کو مستحکم رکھنا اور رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ یہ تیل برآمد کرنے والے ان گروپوں اور ان کے غیر اعلانیہ قائد سعودی عرب کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، خاص کر ایک ایسے وقت میں جب ایران کی جنگ نے توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی بحران پیدا کر دیا ہے اور عالمی معیشت کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ یاد رہے اوپیک پلس تیل پیدا کرنے والے ممالک کا ایک اتحاد ہے، جس میں اوپیک کے رکن ممالک کے ساتھ روس سمیت چند غیر اوپیک ممالک بھی شامل ہیں۔ اس اتحاد کا مقصد عالمی منڈی میں تیل کی پیداوار اور قیمتوں کو متوازن رکھنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments