واشنگٹن : ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات کی ٹیبل پر واپس آکر ڈیل کرے۔ ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغ دیے بس اتنا کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے پر دستخط سے کچھ دن دور ہیں، میں کہنے جارہا تھا کہ معاہدے پر پیر منگل یا بدھ کو دستخط ہوں گے اور اب ایسا ہو رہا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج اس وقت ہائی الرٹ ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کے لبنانی علاقے داہیا پر حملوں سے خوش نہیں تھا، اسرائیل نے بیروت پر بمباری سے پہلے نہیں بتایا تھا، یہ حملے معاہدے کو کامیاب بنانے میں مدد نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ لبنان پر فضائی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے ہیں، گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں، تاہم فضائی دفاعی نظام بیشتر حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع