دنیاکے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قائم کردہ "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" سے جلد دستبردار ہونگے۔ امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایلون مسک کے حکومتی کردار سے دستبردار ہونے سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے کابینہ اور قریبی افراد کو مسک کے دستبردار ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کابینہ ارکان کو بتایاکہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں اپنے کردار سے دستبردار ہوں گے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر مسک اور ان کے محکمے کی کارکردگی سے خوش ہیں لیکن دونوں نے فیصلہ کیا کہ مسک دوبارہ اپنے کاروبار کو دیکھیں گت۔ صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمے داری سونپی تھی اور ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" کے سربراہ تھے۔ امریکی اخبار کے مطابق حکومتی کردار سے دستبرداری کی مسک کی ٹیم یا وائٹ ہاوس نے تصدیق نہیں کی۔
Source: social Media
قطر گیٹ کرپشن اسکینڈل میں نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ، دو سینئر مشیر گرفتار
اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید
امریکی حکومت نے نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے 2 سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
کینیڈا کا امریکی ٹیرف کیخلاف جوابی اقدامات کا اعلان، چین کا امریکا سے نئے ٹیرف منسوخ کرنے کا مطالبہ
ٹرمپ انتظامیہ کا یوٹرن: پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک پر ویزا پابندیاں روک دی گئیں
شام پر نئے اسرائیلی فضائی حملے ، دمشق نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا
قطر گیٹ کرپشن اسکینڈل میں نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ، دو سینئر مشیر گرفتار
ٹرمپ انتظامیہ کا یوٹرن: پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک پر ویزا پابندیاں روک دی گئیں
شام پر نئے اسرائیلی فضائی حملے ، دمشق نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے : ڈونلڈ ٹرمپ
نیٹو: امریکہ یورپ سے اپنی افواج نہیں نکالے گا
سنگاپور: بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا نوجوان گرفتار
امریکی حکومتی اہلکاروں پر چین کے شہریوں کے ساتھ ’رومانوی تعلق‘ رکھنے پر پابندی
نیتن یاہو ہنگری پہنچ گئے ... بین الاقوامی عدالت کے وارنٹ گرفتاری کی دھجیاں اڑا دیں