International

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

نیویارک(9 جولائی 2026): مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی اور جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 6.39 فیصد اضافے کے بعد 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کے حالات اور تیل کی سپلائی معطل ہونے کے خدشات کی وجہ سے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اور تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکا نے 21 اگست تک ایران کو تیل بیچنے کی اجازت دی تھی تاہم اب امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پاپندی لگا کر اس مدت کو 17جولائی تک محدود کر دیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments