بالی ووڈ انڈسڑی کے فلم ایڈیٹر نشاد یوسف اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نشاد یوسف گزشتہ رات کوچی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں، نشاد کی موت کی خبر کی تصدیق آج صبح فلم ایمپلائز فیڈریشن آف کیرالہ کی جانب سے کی گئی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے موت کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یونین کی جانب سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’نشاد یوسف، فلم ایڈیٹر، جنہوں نے بدلتے ہوئے ملیالم سنیما کے مستقبل کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا اچانک دنیا سے چلے گئے ہیں جس پر فلمی ڈائریکٹرز یونین کی جانب سے تعزیت کی جاتی ہے‘۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے ایڈیٹر نے خودکشی کی ہے جبکہ ان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے ایڈیٹر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نشاد یوسف ملیالم اور تامل سنیما کے ایک مشہور فلم ایڈیٹر تھے۔ نشاد یوسف نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں تھلومالا، انڈا، ون، سعودی ویلکا اور ایڈیوس امیگوس شامل ہیں۔ نشاد یوسف کے آنے والے پروجیکٹس میں بازوکا اور کانگوا شامل ہیں، ان کی آنے والی فلم میں سوریہ، بوبی دیول، اور دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
Source: social media
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل
عالیہ میری سگی بہن کے آگے کچھ نہیں، ان میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل: سوتیلے بھائی کا انٹرویو وائرل
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
اکشے کمار نے سیف کو مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، کرینہ کپور