ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے مشہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کیے گئے فضائی حملے میں ایک سویلین طیارے کو نشانہ بنایا گیا، جو بھارت کے لیے انسانی امدادی مشن کا حصہ تھا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن ماہان ایئر کا طیارہ مشہد ایئر پورٹ پر موجود تھا جب اسے مبینہ امریکی حملے میں نقصان پہنچا، طیارہ آئندہ چند روز میں نئی دہلی کے لیے روانہ ہونا تھا، جہاں سے ادویات اور طبی سامان ایران منتقل کیا جانا تھا۔ رپورٹس کے مطابق یہ پرواز ایران اور بھارت کے درمیان جاری انسانی امدادی تعاون کا حصہ تھی، جس کے تحت حالیہ ہفتوں میں بھارت کی جانب سے طبی امداد ایران بھجوائی گئی تھی۔ واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اس حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ ادارے کے مطابق طیارہ ادویات اور طبی آلات لے جانے کے مشن پر تھا اور کسی بھی سویلین طیارے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع