نیویارک : امریکا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ دریا میں گر کر تباہ ہوگیا، سی پلین میں 10 افراد سوار تھے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے علاقے ایسٹ ریور میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ سی پلین (پانی پر اترنے والا طیارہ) جس میں 10 افراد سوار تھے، نے ہنگامی لینڈنگ کے بعد پانی میں ہچکولے کھانے لگا، امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں اور پائلٹس کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثے کے بعد طیارہ الٹنے کے قریب پہنچ گیا اس دوران دو مسافر معمولی زخمی ہوئے واقعے کی تحقیقات فوری شروع کردی گئی، کارروائی میں تمام 8 افراد کو بچا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب سی پلین نے دریا میں ہنگامی لینڈنگ کی، تاہم لینڈنگ کے دوران وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور تقریباً الٹنے کے قریب پہنچ گیا۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تیز لہروں کے درمیان پانی میں ڈول رہا ہے جبکہ امدادی کشتیاں تیزی سے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہی ہیں۔ نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں سوار تمام 8 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ حکام کے مطابق دو مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر موجود طبی عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع