National

موجودہ بجٹ تاجروں کے لیے مایوس کن : فیڈریشن آف صدر بازار تاجر ایسوسی ایشن

موجودہ بجٹ تاجروں کے لیے مایوس کن : فیڈریشن آف صدر بازار تاجر ایسوسی ایشن

نئی دہلی 23 جولائی:اس بجٹ سے تاجروں کو کافی امیدیں وابستہ تھیں کہ اتنا ٹیکس ادا کرنے کے بعد بھی حکومت نے نہ تو تاجروں کے لیے کسی پیکیج کا اعلان کیا اور نہ ہی کوئی رعایت دینے کی بات کی جب کہ خود وزیر خزانہ نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس بھرپور آرہا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین فیڈریشن آف صدر بازار تاجر ایسوسی ایشن پرم جیت سنگھ پما نے بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت روزگار اورملازمت دینے کی بات کر رہی ہے تو دوسری طرف صنعتیں اور تجارت بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل پر زیادہ جی ایس ٹی کی وجہ سے ہماری صنعت باہر کے ممالک سے آنے والی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاجر پوری زندگی ٹیکس جمع کر کے حکومت کے خزانے کو بھرتے ہیں لیکن بجٹ میںا ن کے سماجی تحفظ کا خیال نہیں رکھا گیا۔ اس بجٹ سے کافی مایوسی ہوئی۔ کاروباری دنیا اس بجٹ سے ناخوش ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments