کولکاتہ، 20 جولائی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ہفتہ کو منولو مارکیز کو ہندستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا۔ 55 سالہ مارکیز اس وقت انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) ٹیم ایف سی گوا کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں وہ 2024-25 کے سیزن کے اختتام تک رہیں گے۔ مارکیز آئی ایس ایل 2024-25 کے بعد کل وقتی بنیادوں پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے کہا، "ہمیں اس اہم کردار میں مارکیز کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے اوروہ قومی ڈیوٹی کے لیے چھوڑنے کی فراخدلی کے لئے ایف سی گوا کے بھی شکرگزار ہیں۔ مارکیز 2020 سے ہندستان میں کوچنگ کر رہے ہیں۔ وہ 100 سے زیادہ میچوں کے لئے حیدرآباد ایف سی اور گورس کے لیے کلیدی کردار میں رہے ہیں۔
Source: uni news service
کرسٹیانو رونالڈو نے ٹرمپ کو تحفے میں دی جرسی پر کیا پیغام لکھا؟
آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار
نیشنز ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا
کرکٹ میں انوکھا واقعہ، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز کے بعد ہوا
پتھم نسانکا نے بنگلادیش کیخلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا
اسٹار فٹبالر ایمباپے اسپتال میں داخل