International

مناب میں بچوں کی شہادتیں! کیا عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا؟ ایرانی صدر

مناب میں بچوں کی شہادتیں! کیا عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا؟ ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ مناب میں بچے شہید کیے گئے، کیا کچھ عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا ہے؟ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کیا تھا، اسلام، عیسائیت، یہودیت، انسانی ضمیر کے سنہری اصول کی طرف واپسی پر زور دیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ وہ نہ کرو جو آپ اپنے ساتھ نہیں کرنا چاہتے، صیہونی حکومت نے عالمگیر اصول کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پر امن ایٹمی پروگرام پر پوری قوم کے خلاف جنگ کی گئی، ایران، عراق اور شام میں سائنسدانوں کو قتل کیا گیا، مناب میں معصوم بچوں کا خون بہایا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments