International

ملائیشیا: ساحلی بستی میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں گھر تباہ

ملائیشیا: ساحلی بستی میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں گھر تباہ

کوالالمپور(20 اپریل ): ملائیشیا میں لکڑی کے گھروں پر مشتمل ایک ساحلی بستی میں لگی ہولناک آگ نے 1 ہزار سے زائد گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ رائٹرز کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو حکام کو آگ لگنے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 32 منٹ پر ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور گھروں کے قریب قریب ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے ضلعی سربراہ جمی لاگونگ کے مطابق یہ واقعہ ساحلی "واٹر ولیج” میں پیش آیا، جہاں لکڑی کے گھر ستونوں پر بنائے گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے ضلعی سربراہ کے مطابق، مکانات کے ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہونے اور تیز ہواؤں کے باعث آگ دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں گھروں تک پھیل گئی، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے مقامی حکام نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے عارضی رہائش گاہوں سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ بستی کے مکینوں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے تاہم حکام نقصانات کا حتمی تخمینہ لگا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments