نامور رقاصہ و اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے ایک دوسرے کو نظر انداز کردیا، دونوں ایک ہی تقریب میں دور دور بیٹھے نظر آئے۔ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے ایک فیشن ایونٹ میں شرکت کی، لیکن دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ رویے نے ان میں علیحدگی کی افواہوں کو مزید ہوا دے دی۔ ایک پاپارازی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ملائیکہ اور ارجن کو ایک ایونٹ میں دیکھا تو گیا پر دونوں ایک دوسرے سے نہ صرف دور بیٹھے تھے بلکہ ایک دوسرے کی جانب دیکھا تک نہیں۔ اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداح دونوں میں علیحدگی کی بات کو سچ گردان رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ دونوں اسٹارز تقریبات میں ہمیشہ ایک ساتھ شرکت کرتے رہے لیکن علیحدگی کی افواہوں کے بعد دونوں نے ایک ایونٹ میں شرکت کے باوجود ایک دوسرے کو نظر انداز کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائیکہ ارجن کے قریب سے گزرتی ہیں جبکہ ارجن ایک مداح کے ساتھ سیلفی لے رہے تھے۔ ارجن نے ملائیکہ کی حفاظت کے لیے ان کے پیچھے ہاتھ رکھا لیکن ملائیکہ نے ان کی جانب نہیں دیکھا اور بغیر کسی ردعمل کے آگے بڑھ گئیں۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
ریکھا میری اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے فلموں سے نکلوا دیتی تھیں، ارونا ایرانی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
بیٹی کی شادی کے موقع پر عامر خان پاپارازیز کیساتھ گھل مل گئے، ویڈیو وائرل