مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بدسلوکی! مالدہ میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو وزیر کی ’ڈانٹ‘
جمعہ کی شام اچانک مالدہ میڈیکل کالج و اسپتال کا معائنہ کرنے پہنچیں ریاست کے محکمہ? صحت کی وزیرِ مملکت سمنّا سرکار اور انہوں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ اس روز انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا۔
وزیر نے ایمرجنسی شعبے سے لے کر میڈیسن اور سرجری وارڈ تک مریضوں سے بات چیت کی۔ کہیں سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھے، تو کہیں مریضوں نے طبی خدمات میں لاپروائی کی شکایت کی۔ یہ سب سن کر ناراض وزیر نے موجود نرسوں اور طبی عملے کو ہدایت دی، ”مریضوں کو مناسب خدمات فراہم کریں۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اچھا برتاو¿ کریں۔“
وزیرِ صحتِ مملکت کے دورے کے دوران نرسوں، طبی عملے حتیٰ کہ ڈاکٹروں کے خلاف بھی متعدد شکایات سامنے آئیں۔ اسپتال کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی وزیر کو شکایات سننے کو ملیں۔ معائنہ مکمل کرنے کے بعد وزیر نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد میں انہوں نے موجود ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو مریضوں کے ساتھ اچھا برتاو¿ کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا، ”لوگ سرکاری اسپتال میں خدمات حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں، اس لیے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔“ وزیر کے اچانک معائنے کے باعث اسپتال میں سرگرمی بڑھتی ہوئی نظر آئی۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو جلد از جلد خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔
مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بدسلوکی! مالدہ میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو وزیر کی ’ڈانٹ‘...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments