پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ سابق کرکٹر محمد یوسف نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق محمد یوسف نے اپنے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے۔ پی سی بی ترجمان نے مزید کہا کہ محمد یوسف پی سی بی میں دیگر اہم ذمے داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھا رہے ہیں، وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں بطور بیٹنگ کوچ کام جاری رکھیں گے، جہاں ان کا تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ محمد یوسف کے پی سی بی میں کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بورڈ نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، ان کی موجودگی سے کھلاڑیوں کی تربیت میں بہتری آئے گی اور پاکستان کرکٹ کی کامیابی کی راہ ہموار ہو گی۔ اس سے قبل محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اس شاندار ٹیم کی خدمت کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز رہا ہے اور انہیں فخر ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کھلاڑیوں کی صلاحیت اور جذبے پر بے انتہا یقین ہے۔ محمد یوسف کا یہ استعفیٰ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور انگلینڈ سے سیریز کے آغاز میں ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔
Source: social media
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
جرمن فٹبال لیجنڈ 64سالہ لوٹھر ماتھاؤس کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ