Sports

محمد حارث نے آؤٹ ہونے پر اپنا بلا توڑ دیا، ویڈیو وائرل

محمد حارث نے آؤٹ ہونے پر اپنا بلا توڑ دیا، ویڈیو وائرل

پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے آؤٹ ہونے پر اپنا بلا ہی توڑ دیا۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور حسن نواز نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 69 رنز بنائے ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، حسن نواز نے 6 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ فخر زمان 6 اور کپتان سلمان علی آغا 5 رنز بنا سکے، صاحبزادہ فرحان 8 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، محمد نواز 15گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یو اے ای کی جانب سے صغیر خان اور جنید صدیق نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حیدر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم محمد حارث ایک رن بنا کر جنید صدیق کی گیند پر محمد جواد اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر آؤٹ ہوتے ہی غصے میں آگئے اور اپنا بلا زمین پر مار کر توڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ ویڈیو میں حارث کو بلا توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد حارث کے بیٹ توڑنے پر ملا جلا ردعمل آرہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments