سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد اور وزیرِاعظم محمد بن سلمان نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یو اے ای کے خلاف ایران کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو بلا جواز قرار دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے امارات کی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے اپنے ملک کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا اور پورے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ممکنہ طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ دوسری جانب سعودی وزارتِ خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے نہایت سخت لہجے میں ایران کے ان حملوں کی مذمت کی ہے، جنھیں وزارت نے ’میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں غیر شہری اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانے‘ کے مترادف قرار دیا۔ وزارتِ خارجہ نے ایک اماراتی کمپنی کے زیرِملکیت جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ تاہم ایران نے پیر کے روز امارات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ اس کا امارات کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب سے قریبی تعلق رکھنے والی خبر رساں ایجنسیوں نے ان حملوں سے متعلق خبریں بارہا شائع کیں، جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ’حنظلہ‘ نامی ہیکر گروہ نے فجیرہ کی تیل تنصیبات سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے اور حملے سے چند منٹ قبل انھیں منظرِ عام پر لانے کی کوشش کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی