تہران کے ساتھ جاری تصادم میں ایک نئے اور تند و تیز موڑ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا محاصرہ دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے امریکہ کو "آبنائے ہرمز کا محافظ" بنانے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے جبکہ ایک ہولناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جانشین مجتبیٰ خامنہ ای "90 فیصد تک ہلاک ہو چکے ہیں"۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے مطابق دو ٹوک انداز میں کہا کہ اب ایران کے پاس اپنی عسکری قوتوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا کوئی موقع باقی نہیں بچا۔ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جذباتی اور جارحانہ لہجے میں لکھا کہ "ہم ایران پر محاصرہ کو دوبارہ نافذ کر رہے ہیں، اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ایران کے جہاز یا اس کے آلہ کار اندر نہ آ سکیں اور نہ باہر جا سکیں، البتہ دیگر تمام ممالک آبنائے ہرمز تک منصفانہ اور آزادانہ رسائی کے حقدار رہیں گے"۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام تجارتی کھیپوں پر 20 فیصد ٹیکس وصول کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدامات فوری طور پر نافذ ہوں گے اور آبنائے ہرمز ایران کی موجودگی یا غیر موجودگی میں بدستور کھلا رہے گا۔ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر کے اس کا انتظام سنبھال سکتا ہے کیونکہ ایرانی مذاکرات کاروں نے سابقہ معاہدوں کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ "ہمارے درمیان ایک معاہدہ تھا مگر انہوں نے اسے توڑ دیا، وہ بہت برے لوگ ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ ہم آبنائے کا کنٹرول سنبھال لیں گے، شاید ہم اسے "آبنائے کے محافظ فرشتے" کی حیثیت سے چلائیں اور ہمیں دنیا کی اس اہم ترین آبی گزرگاہ کے تحفظ کے معاوضے میں خطیر رقم ملنی چاہیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع