International

مجتبیٰ خامنہ ای کی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہوگی، محسن رضائی

مجتبیٰ خامنہ ای کی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہوگی، محسن رضائی

تہران (07 جون ): محسن رضائی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہوگی۔ ایرانی رہبر اعلیٰ کے سینیئر فوجی مشیر محسن رضائی نے سی این این کو انٹرویو میں کہا ایران امریکا مذاکرات صدر ٹرمپ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم نہ کی تو جنگ بحرِ ہند، باب المندب، بحیرہ احمر اور بحیرہ روم تک پھیلا دیں گے۔ تہران میں خصوصی انٹرویو کے دوران سی این این کے فریڈ پلیٹگن نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی سے گفتگو کی۔ سپریم لیڈر، جو اپنی تقرری کے بعد سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے، اپنے اردگرد چند قابلِ اعتماد معاونین کا ایک محدود حلقہ رکھتے ہیں۔ جنرل رضائی اسی قریبی حلقے کے رکن ہیں۔ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے درمیان کسی بھی ممکنہ ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا۔ اور یہ بھی کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کا انحصار اس بات پر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے منجمد شدہ 24 ارب ڈالر کے اثاثے جاری کرنے پر آمادہ ہو۔ محسن رضائی نے دھمکی دی کہ بحری ناکہ بندی ختم نہ ہوئی تو ہم دیگر امریکی اڈوں پر حملے کر کے جنگ کو نیا رُخ دے دیں گے، اور امریکا کو پہلے سے کہیں زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments