تہران (5 جون 2026): ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عید غدیر سے قبل 2000 سے زائد قیدیوں کی سزائیں معاف یا کم کر دیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس معافی کی منظوری عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کی درخواست پر دی گئی جس کا اطلاق عام اور انقلابی عدالتوں، فوجی عدالتوں اور سرکاری تعزیری اداروں سے سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا۔ عدلیہ کے عہدیدار علی مظفری نے بتایا کہ اس معافی کے اہل قیدیوں کے خلاف کوئی نجی مدعی نہیں ہونا چاہیے، ان کا کوئی سابقہ مؤثر مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو اور اپنی سزا کا کچھ حصہ کاٹنے کے بعد انہوں نے سدھرنے کے آثار دکھائے ہوں، اس عمل میں عمر، خاندانی حالات اور جرم کی نوعیت کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ علی مظفری نے کہا کہ عدلیہ کا بنیادی اصول سزاؤں پر مکمل عمل درآمد کروانا ہے لیکن جب سزا کے دوران یہ واضح ہو جائے کہ کوئی شخص سدھر چکا ہے اور مزید سزا کی ضرورت نہیں ہے تو معافی یا سزا میں کمی ممکن ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سزائیں معاف کیے جانے والے 2000 قیدیوں میں سے اکثریت کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے گا۔ تاہم، علی مظفری نے واضح کیا کہ سکیورٹی سے متعلق جرائم، جاسوسی، اندرونی یا بیرونی قومی سلامتی کے خلاف اقدامات، اور عوامی امن و امان کو خطرے میں ڈالنے والے مجرموں کو کسی بھی صورت میں معافی نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں جب اسلامی جمہوریہ ایران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایک مسلط کردہ جنگ میں مصروف ہے، قومی سلامتی کے خلاف جرائم سے مکمل سختی کے ساتھ نمٹا جاتا ہے اور اس زمرے کے مجرموں کو کسی بھی قسم کی سزا میں کمی یا معافی سے باہر رکھا گیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع