National

مغربی پاکستانی رفوجیوں نے بھی پہلی دفعہ اپنے ووٹ کا استعمال کیا

مغربی پاکستانی رفوجیوں نے بھی پہلی دفعہ اپنے ووٹ کا استعمال کیا

جموں، یکم اکتوبر:)جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے پر جموں میں مقیم مغربی پاکستانی پنا ہ گزینوں نے بھی پہلی دفعہ اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اطلاعات کے مطابق دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے جموں میں گزشتہ 70برسوں سے مقیم مغربی پاکستانی رفوجیوں کو بھی ووٹنگ کا حق دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آج صبح سے ہی آر ایس پورہ حلقے میں مغربی پاکستانی رفوجیوں کو پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں دیکھا گیا۔ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سکھوندر نے کہا:’خوشی کی بات ہے کہ مودی جی نے مغربی پاکستانی رفوجیوں کو ووٹنگ کا حق دیا ۔‘ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ستر برسوں سے ہمیں محروم رکھا گیا لیکن موجودہ سرکار نے ہمیں ووٹنگ کا حق دیا ہے۔ منجیت سنگھ نامی ایک اورشہری نے کہا :’گزشتہ ستر برسوں سے مغربی پاکستانی رفوجیوں کو جمہوری حق سے محروم رکھا گیا ، اسمبلی الیکشن میں ہمیں پہلی دفعہ ووٹ ڈالنے کا موقع ملا ہے ۔ ‘

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments