کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مقبوضہ ’مغربی کنارے‘ میں جاری اسرائیلی کارروائی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آج ایران پر امریکہ-اسرائیل کی فضائی بمباری اور ایران کی جوابی کارروائی کا 28واں دن ہے۔ گزشتہ 4 ہفتوں میں جب دنیا کی نظر آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کے توانائی کے انفراسٹرکچر پر مرکوز رہیں، تب اسرائیل نے غزہ کے لوگوں پر اپنی ظالمانہ کارروائی جاری رکھی۔‘‘ اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے مزید لکھا کہ ’’جنوبی لبنان میں اپنے لیے ایک بڑا بفر زون بنانے کی کارروائی شروع کی اور مغربی کنارے پر اپنے قبضے کو مستقل کنٹرول میں بدلنے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھائے۔‘‘ جے رام رمیش کے مطابق مغربی ایشیا میں جاری موجودہ جنگ اسرائیل کو اپنے ’گریٹر اسرائیل‘ کے وژن کو آگے بڑھانے اور فسلطینی ریاست کے کسی بھی امکان کو ختم کرنے کے لیے ’کور‘ فراہم کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا کہ ’’ایران پر امریکہ-اسرائیل کی بمباری وزیر اعظم مودی کے اسرائیل سے لوٹنے کے ٹھیک 2 روز بعد شروع ہوئی۔ لیکن جس بات پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ ان کے وہاں پہنچنے سے چند روز قبل ہی اسرائیلی کابینہ نے 1967 کے بعد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کے تقریباً نصف حصے میں زمینوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی تھی۔ اس سے لاکھوں فسلطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل ہونا پڑے گا۔ لیکن وزیر اعظم مودی میں اپنے دوست بنجامن نیتن یاہو سے سچ بولنے اور اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت نہیں ہے۔‘‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع