خوبرو اداکارہ نین تارا نے سرجری کی خبروں کو افواہ قرار دیا اور کہا کہ آپ مجھے چٹکی کاٹ سکتے ہیں ،میرے چہرے پر پلاسٹک نہیں ہے۔ 39 سالہ نین تارا نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ لوگ کیوں سوچتے ہیں کہ ان کا چہرہ چند برس میں بدل گیا ہے، میرے چہرے میں کچھ بھی پلاسٹک نہیں ہے۔ 2003ء میں ملیالم فلم مانا سینا سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ مختلف اوقات میں میرا چہرہ الگ دکھتا ہے، جس کی وجہ میری ڈائٹ ہے لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ کرلیا ہے۔ نین تارا نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی بھنویں بہت پسند ہیں، یہی گیم چینجر ہیں، اس لیے ان کی تکمیل کے وقت نکالتی ہوں، بھنووں کی تراش خراش کا عمل برسوں میں سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پلاسٹک سرجری کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، صرف میری غذا ہی ہے، جس کی وجہ سے میرا وزن اوپر نیچے ہوتا ہے، میرے گال اندر یا باہر ہوجاتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ مجھے چٹکی کاٹ سکتے ہیں، آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ میرے چہرے پر کوئی پلاسٹک نہیں ہے۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار