Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بلیو لائن پر اتوار کو طویل وقت تک جزوی روٹ پر چلیں گی میٹرو ٹرینیں

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

بلیو لائن پر اتوار کو طویل وقت تک جزوی روٹ پر چلیں گی میٹرو ٹرینیں
بلیو لائن پر اتوار کو طویل وقت تک جزوی روٹ پر چلیں گی میٹرو ٹرینیں — October 31, 2026
بلیو لائن پر اتوار کو طویل وقت تک جزوی روٹ پر چلیں گی میٹرو ٹرینیں
ایک اور اتوار کو بلیو لائن (شہید خودی رام سے دکشنیشر) پر میٹرو خدمات متاثر رہیں گی۔ کولکاتا میٹرو نے جمعہ کو ایک نوٹس جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اتوار کی صبح سے شام تک، تقریباً نو گھنٹے بلیو لائن پر جزوی روٹ پر میٹرو سروس دستیاب ہوگی۔ میٹرو حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز اس دوران شہید خودی رام سے میدان اسٹیشن تک کوئی میٹرو سروس نہیں ملے گی۔
میٹرو حکام کے مطابق، یکم نومبر، اتوار کو بلیو لائن پر نیتاجی اور مہانائک ا±تم کمار (ٹالی گنج) اسٹیشنوں کے درمیان مرمت اور دیکھ بھال کا کام کیا جائے گا۔ یہ کام ٹریفک اور پاور بلاک کرکے انجام دیا جائے گا۔ اسی وجہ سے صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک شہید خودی رام سے میدان تک میٹرو سروس بند رہے گی۔ تاہم، میدان سے دکشنیشر تک خدمات میں کوئی خلل نہیں ہوگا، میٹرو حکام نے بتایا۔
اتوار کے روز بلیو لائن پر پہلی میٹرو سروس صبح 9 بجے شروع ہوتی ہے۔ یعنی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک میدان اور دکشنیشر کے درمیان اپ اور ڈاو¿ن، دونوں لائنوں پر خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ میٹرو حکام کے مطابق، شام 6 بجے کے بعد بلیو لائن پر دکشنیشر سے شہید خودی رام تک پورے روٹ پر مقررہ نظام الاوقات کے مطابق دوبارہ میٹرو سروس دستیاب ہوگی۔
میٹرو نے مزید بتایا کہ اس اتوار کو دکشنیشر سے میدان جانے والی پہلی میٹرو صبح 9 بجے ملے گی، جبکہ میدان سے دکشنیشر جانے والی پہلی میٹرو صبح 9 بج کر 15 منٹ پر دستیاب ہوگی۔
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ 13 ستمبر، اتوار کو بھی اسی وجہ سے بلیو لائن پر میٹرو خدمات متاثر ہوئی تھیں۔ اس دن بلیو لائن پر گیتانجلی اور کوی نذرل اسٹیشنوں کے درمیان ٹریفک اور پاور بلاک کرکے مرمت کا کام کیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک مہانائک ا±تم کمار (ٹالی گنج) سے شہید خودی رام تک کوئی میٹرو سروس دستیاب نہیں تھی۔ باقی روٹ پر خدمات معمول کے مطابق جاری تھیں۔

بلیو لائن پر اتوار کو طویل وقت تک جزوی روٹ پر چلیں گی میٹرو ٹرینیں...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn