Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بھوٹان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے بنگال اور آسام میں تشویش

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

بھوٹان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے بنگال اور آسام میں تشویش
بھوٹان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے بنگال اور آسام میں تشویش — October 31, 2026
بھوٹان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے بنگال اور آسام میں تشویش
بھوٹان کے انتہائی شمالی علاقے میں واقع ضلع گاسا میں جمعرات کی شام گلیشیائی جھیل پھٹنے سے آنے والے سیلاب (GLOF) نے مغربی بنگال میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس واقعے نے اکتوبر 2023 میں سکم میں آنے والے تباہ کن گلیشیائی سیلاب کی یاد تازہ کر دی ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے الرٹ جاری کیے جانے کے بعد مغربی بنگال حکومت نے علی پور دوار میں دریائے سانکوش کے قریب رہنے والے 8 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ بھوٹان کے مو چھو دریا سے نکلنے والا سانکوش دریا اس وقت زیرِ آب آیا جب بھوٹان کے ضلع گاسا میں واقع بلند پہاڑی گلیشیائی جھیل شنتافو کے پھٹنے کے فوراً بعد اچانک سیلابی ریلے آئے۔
دریائے سانکوش مغربی بنگال کے علی پور دوار اور آسام کے دھوبری سے ہوکر گزرتا ہے۔ گلیشیائی جھیل پھٹنے کے باعث بھوٹان میں سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
2023 میں سکم میں آنے والے گلیشیائی سیلاب کے دوران 92 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ درجنوں دیگر لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس مرتبہ بھوٹان میں آنے والے سیلاب کا اثر سکم پر نہیں پڑا۔
گلیشیائی سیلاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے کہا، ”ہم نے پوری رات صورتحال پر نظر رکھی اور بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اس وقت دریائے سانکوش میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے ہے اور ہم مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔“
مو چھو دریا سے سیلابی ریلے بھارت کی جانب بڑھنے کے بعد مرکزی وزارتِ آبی وسائل نے الرٹ جاری کیا اور دریائے سانکوش کے کنارے رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی۔
سیلابی ریلے نے مو چھو دریا کے قریب 2,100 میٹر کی بلندی پر واقع مشہور قدرتی گرم چشمے گاسا تشاچو کو مکمل طور پر بہا دیا۔ اس کے علاوہ نشیبی علاقے میں واقع پوناکھا کے ڑوملنگ تھانگ پارک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ جمعہ کے روز حکام نے علاقے سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ قریب واقع ایک بیلی پل بھی سیلاب میں بہہ گیا ہے۔
گلیشیائی جھیل پھٹنے کے باعث تاکتسیماکھانگ میں ایک مصنوعی جھیل بھی بن گئی ہے۔ یہاں شنتافو چھو اور لنگو چھو دریا ملتے ہیں۔ جمع ہونے والے ملبے کی وجہ سے پانی کا بہاو¿ رک گیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ جھیل وجود میں آئی ہے۔
بھوٹان کے سرکاری نشریاتی ادارے بھوٹان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کے روز بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک نے مو چھو اور پونا تسانگ چھو کے طاس کا دورہ کیا اور جمعرات کی رات آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے بھی صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے تاکتسیماکھانگ پہنچے۔
فی الحال پوناکھا زونگ کو تمام سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں 123 سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ سیلاب کے باعث پوناکھا-گاسا سیکنڈری نیشنل ہائی وے سمیت کئی شاہراہوں کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بھوٹان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے بنگال اور آسام میں تشویش...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn