Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سگنل توڑ کر میٹاڈور نے خاتون کو ٹکر ماری، سڑک پر گرتے ہی بس نے کچل دیا! بھانگڑ میں ہنگامہ

Admin
By Admin
Sep 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

سگنل توڑ کر میٹاڈور نے خاتون کو ٹکر ماری، سڑک پر گرتے ہی بس نے کچل دیا! بھانگڑ میں ہنگامہ
سگنل توڑ کر میٹاڈور نے خاتون کو ٹکر ماری، سڑک پر گرتے ہی بس نے کچل دیا! بھانگڑ میں ہنگامہ — September 09, 2026
سگنل توڑ کر میٹاڈور نے خاتون کو ٹکر ماری، سڑک پر گرتے ہی بس نے کچل دیا! بھانگڑ میں ہنگامہ
صبح سویرے خوفناک حادثہ۔ بس نے خاتون کو کچل دیا۔ اس واقعے کو لے کر بھانگڑ میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے ریاستی شاہراہ کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ قاتل بس کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔ موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کا نام ناظرہ خاتون ہے۔ عمر 29 سال۔ وہ بھانگڑ کے شانک شہر پنچایت کے گھنگری گاو¿ں کی رہائشی تھی۔ آج صبح وہ بسنتی ہائی وے پار کر رہی تھی۔ اسی دوران ایک میٹاڈور (چھوٹا ٹرک) سگنل توڑ کر تیز رفتاری سے آیا۔ اس کی ٹکر سے ناظرہ سڑک پر جا گریں۔ اسی وقت کلکتہ جانے والی ایک مسافر بس نے خاتون کو کچل دیا۔ انہیں خون آلود حالت میں بچا کر نلموڑی بلاک ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد مقامی افراد غصے میں آ گئے۔

مشتعل ہجوم نے قاتل بس کو شدید توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی حادثے کی جگہ پر سپیڈ بریکر لگانے کے مطالبے پر مقامی لوگوں نے بسنتی ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان کافی دیر تک جھڑپیں ہوتی رہیں۔ تقریباً آدھے گھنٹے کی بلاک ریزی کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر صورتحال معمول پر آ گئی۔ واضح رہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے مقتولہ کے خاندان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

سگنل توڑ کر میٹاڈور نے خاتون کو ٹکر ماری، سڑک پر گرتے ہی بس نے کچل دیا! بھانگڑ میں ہنگامہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn