ایک سینئر ایرانی اہلکار نے سنیچر کو بتایا کہ تہران کی نئی تجاویز میں جوہری پروگرام پر مذاکرات سے قبل آبنائے ہرمز کو کھولنے اور امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز شامل تھی جسے صدر ٹرمپ نے مسترد کر دیا ہے۔ بی بی سی عربی کے مطابق خفیہ سفارتی معاملات سے آگاہ ایک سینئر ایرانی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا تہران کا خیال ہے کہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک ملتوی کرنے کی تازہ تجویز ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے جس کا مقصد ایک معاہدے کو آسان بنانا ہے۔ اس تجویز کے تحت جنگ اس ضمانت کے ساتھ ختم ہو گی کہ اسرائیل اور امریکہ دوبارہ ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ایران آبنائے کو کھول دے گا اور امریکہ اپنی ناکہ بندی اٹھا لے گا۔ اس کے بعد پابندیاں ہٹانے کے بدلے میں ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں عائد کرنے پر بات چیت کی جائے گی، جس میں ایران کا مطالبہ ہے کہ واشنگٹن پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کرے۔ اہلکار نے کہا کہ ’اس فریم ورک کے تحت، زیادہ پیچیدہ جوہری معاملے پر مذاکرات کو مزید سازگار ماحول بنانے کے لیے حتمی مرحلے تک ملتوی کرنی کی تجویز تھی۔‘ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اپنی فضائی مہم کو معطل کرنے کے چار ہفتے بعد بھی اس جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے عالمی توانائی کی سپلائی میں اب تک کی سب سے بڑی رکاوٹ آئی ہے۔ دو ماہ سے زیادہ عرصے سے ایران خلیج میں اپنے جہازوں کے علاوہ تقریباً تمام جہازوں کی ناکہ بندی کر رہا ہے۔ گذشتہ ماہ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں سے جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ناکہ بندی کر دی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ تازہ ترین ایرانی تجویز سے ’خوش نہیں‘ ہیں۔ واشنگٹن نے بارہا کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کے بغیر جنگ کا خاتمہ نہیں کرے گا جو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے، جس کا بنیادی مقصد ٹرمپ نے فروری میں جنگ کا آغاز کرتے وقت اعلان کیا تھا، جب کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت جاری تھی۔ تہران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی