Sports

مارک چیپمین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے بھی باہر

مارک چیپمین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے بھی باہر

نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے بھی باہر ہوگئے۔ مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ دوسرا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹریننگ سیشن کے دوران مارک چیپمین کی انجری کا معائنہ کیا گیا تاہم وہ مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے، ان کی جگہ ٹم سائفرٹ ہی اسکواڈ میں برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز کے دونوں میچ نیوزی لینڈ ٹیم جیت چکی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب قومی اسکواڈ نے بارش کے باعث بے اوول میں انڈور پریکٹس سیشن کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments