Sports

کے کے آر  نے  چنئی سپر کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی، نارائن بولنگ کے بعد بلے سے چمکے

کے کے آر نے چنئی سپر کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی، نارائن بولنگ کے بعد بلے سے چمکے

کے کے آر نے سنیل نارائن کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر سی ایس کے کو آٹھ وکٹ سے شکست دی۔ کے کے آر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور نارائن کی قیادت میں شاندار گیند بازی کی بدولت سی ایس کے کو 20 اووروں میں نو وکٹ پر 103 تک محدود رکھا گیا۔ جواب میں نارائن نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 18 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے جس کی مدد سے کے کے آر نے 10.1 اوور میں دو وکٹوں پر 107 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ سی ایس کے کی جانب سے انشول کمبوج اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر نے کوئنٹن ڈی کاک اور نارائن کے ساتھ اچھی شروعات کی اور دونوں بلے بازوں نے 25 گیندوں میں 46 رنز جوڑے۔ تاہم، کمبوج نے ڈی کاک کو آؤٹ کرکے کے کے آر کو پہلی کامیابی فراہم کی جو تین چھکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 23 رنز بنا ئے۔ اس کے بعد نارائن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور کے کے آر کا اسکور کچھ ہی دیر میں 85 رنز تک پہنچ گیا۔ نارائن نصف سنچری بنانے کے قریب تھے لیکن وہ نور کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ کے کے آر نے اس کے بعد رنکو سنگھ کو پویلین بھیجا جنہوں نے کپتان اجنکیا رہانے کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments