Sports

دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلز کو سپر اوور میں دی شکست

دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلز کو سپر اوور میں دی شکست

دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلز کو سپر اوور میں شکست دی۔ راجستھان نے سپر اوور میں 11 رنز بنائے تھے، لیکن دہلی نے صرف چار گیندوں کے ساتھ میچ جیت لیا۔ کے ایل راہول اور ٹرسٹن اسٹبس سپر اوور میں دہلی کے لیے آئے اور اسٹبس نے چھکا لگا کر دہلی کو جیت دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی۔ اس کے چھ میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ 10 پوائنٹس ہیں۔ 2022 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آئی پی ایل کے کسی میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا گیا ہے۔ 20 اوورز کے اختتام پر دہلی اور راجستھان کے درمیان اسکور برابر ہو گیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دہلی نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 188 رن بنائے تھے۔ یشسوی جیسوال اور نتیش رانا کی نصف سنچریوں کے بعد راجستھان اچھی حالت میں نظر آ رہا تھا لیکن ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر 188 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔ تاہم، سپر اوور میں راجستھان پوری چھ گیندیں بھی نہیں کھیل سکا اور پانچ گیندوں میں دو وکٹ گنوا بیٹھے۔ دہلی کو سپر اوور میں ہدف حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments