آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 65 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی۔ گرین شرٹس کے ویمن ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کی، جہاں سدرہ امین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے جبکہ منیبہ علی نے 33 رنز اسکور کیے۔ وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز نے 23 اور عالیہ ریاض نے 20 رنز بنائے، ٹیم آخری اوور میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز، ایفی فلیچر اور کرشمہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکیں اور پوری ٹیم 126 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ایلینی نے سب سے زیادہ 22 رنز بنائے جبکہ شبیکا گجنبی 21 رنز بنا سکیں۔ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو دو کھلاڑیوں کو رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے آؤٹ کیا۔ مسلسل تیسری جیت کے ساتھ پاکستان کے ایونٹ میں چھ پوائنٹس ہوگئے اور ویمن ورلڈکپ تک کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔
Source: social media
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دے دی
آئی پی ایل میں دوران میچ کھلاڑیوں کے بلے چیک ہونے لگے، روہت اور پانڈیا کے بلے چیک ہونے کی ویڈیو وائرل
پنجاب کے گیندبازوں نے شاندار دفاع کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم کو 95 رن پر سمیٹ کر 16 رن سے میچ جیتا
'ہم کیا کریں خودکو گولی مارلیں؟'عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے
دھونی اور دوبے کی شاندار کارکردگی سے چنئی سپر کنگز کو دوسری کامیابی ملی
انڈین پریمیئر لیگ :ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلس کی جیت کے سلسلے کو روک کر 12 رن سے شکست دی
گبون کا فٹبالر چین میں 11 ویں منزل سے گر کر جاں بحق
کوہلی نے دوران بیٹنگ دل کی دھڑکن چیک کرنیکا کیوں کہا؟ مداح پریشان، ویڈیو وائرل ہوگئی
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دے دی
دھونی اور دوبے کی شاندار کارکردگی سے چنئی سپر کنگز کو دوسری کامیابی ملی
'ہم کیا کریں خودکو گولی مارلیں؟'عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے
پنجاب کے گیندبازوں نے شاندار دفاع کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم کو 95 رن پر سمیٹ کر 16 رن سے میچ جیتا
آئی پی ایل میں دوران میچ کھلاڑیوں کے بلے چیک ہونے لگے، روہت اور پانڈیا کے بلے چیک ہونے کی ویڈیو وائرل
دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلز کو سپر اوور میں دی شکست