نئی دہلی، 13 اپریل : تلک ورما (59)، ریان رِکلٹن (41) اور سوریا کمار یادو (40) کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 29ویں مقابلے میں دہلی کیپٹلزکو 12 رنز سے شکست دے دی۔ دہلی کو پانچ میچوں میں یہ پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ممبئی انڈینز کو چھ میچوں میں یہ دوسری جیت حاصل ہوئی ہے۔ 206 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اتری دہلی کیپٹلزکو کی شروعات اچھی نہیں رہی، اور پہلے ہی اوور میں جیک فریزر-مکگرک صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کرون نائر نے ابھشیک پوریل کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 118 رنز کی شراکت ہوئی۔ گیارھویں اوور میں کرن شرما نے ابھشیک پوریل کو آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ پوریل نے 25 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 33 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں مچل سینٹنر نے سنچری کی طرف بڑھ رہے کرون نائر کو آؤٹ کر کے دہلی کو بڑا جھٹکا دیا۔ کرون نائر نے 40 گیندوں پر 12 چوکے اور چار چھکے لگا کر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان اکشر پٹیل صرف 9 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد کرن شرما نے ٹرِسٹن سٹَبز (1) اور کے ایل راہل (15) کو آؤٹ کر کے دہلی کی میچ جیتنے کی امیدوں کو دھچکا پہنچایا۔ آشوتوش شرما (17)، کلدیپ یادو (1)، اور موہت شرما (0) رن آؤٹ ہوئے، جبکہ وِپراج نگم (14) کو مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ آخری اووروں میں ممبئی کے کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز کو 19 اوور میں 193 رنز پر آل آؤٹ کر کے مقابلہ 12 رنز سے جیت لیا۔ ممبئی انڈینز کی طرف سے کرن شرما نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سینٹنر کو دو وکٹیں ملیں، جبکہ جسپریت بمراہ اور دیپک چہر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 19ویں اوور میں ممبئی نے لگاتار گیندوں پر دہلی کے 3 بلے بازوں کو رن آؤٹ کرکے میچ جیت لیا۔ اس اوور میں آشوتوش شرما، کلدیپ یادو اور موہت شرما آؤٹ ہوئے۔ دہلی نے اتوار کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گیند بازی کا انتخاب کیا۔ ممبئی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ تلک ورما نے نصف سنچری اسکور کی۔ جواب میں دہلی کیپٹلس 19 اوورز میں 193 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کرون نائر نے 40 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔ کرن شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل دہلی کیپٹلز کے کپتان اکشر پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری ممبئی انڈینز کی جانب سے روہت شرما اور ریان رکلٹن نے پہلے وکٹ کے لیے طوفانی انداز میں 47 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں وپراج نگم نے روہت شرما (18) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں کلدیپ یادو نے ریان رکلٹن کو بولڈ کر کے پویلین بھیجا۔ ریان نے 25 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر 41 رنز بنائے۔14ویں اوور میں کلدیپ یادو نے سوریہ کمار یادو کو اسٹارک کے ہاتھوں کیچ کروا کر آؤٹ کیا۔ سوریہ نے 28 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر 40 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں ہارڈک پانڈیا (2) کو نگم نے اپنا شکار بنایا۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک بڑا اسکور کھڑا کیا۔ تلک ورما نے 32 گیندوں پر چھ چوکے اور تین چھکے لگا کر 59 رنز بنائے، انہیں مکیش کی گیند پر ابھشیک پوریل نے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کیا۔نمن دھیر نے 17 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آوٹ 38 رنز بنائے۔ دہلی کی طرف سے وپراج نگم اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Source: uni urdu news service
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دے دی
آئی پی ایل میں دوران میچ کھلاڑیوں کے بلے چیک ہونے لگے، روہت اور پانڈیا کے بلے چیک ہونے کی ویڈیو وائرل
پنجاب کے گیندبازوں نے شاندار دفاع کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم کو 95 رن پر سمیٹ کر 16 رن سے میچ جیتا
'ہم کیا کریں خودکو گولی مارلیں؟'عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے
دھونی اور دوبے کی شاندار کارکردگی سے چنئی سپر کنگز کو دوسری کامیابی ملی
انڈین پریمیئر لیگ :ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلس کی جیت کے سلسلے کو روک کر 12 رن سے شکست دی
گبون کا فٹبالر چین میں 11 ویں منزل سے گر کر جاں بحق
کوہلی نے دوران بیٹنگ دل کی دھڑکن چیک کرنیکا کیوں کہا؟ مداح پریشان، ویڈیو وائرل ہوگئی
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دے دی
دھونی اور دوبے کی شاندار کارکردگی سے چنئی سپر کنگز کو دوسری کامیابی ملی
'ہم کیا کریں خودکو گولی مارلیں؟'عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے
پنجاب کے گیندبازوں نے شاندار دفاع کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم کو 95 رن پر سمیٹ کر 16 رن سے میچ جیتا
آئی پی ایل میں دوران میچ کھلاڑیوں کے بلے چیک ہونے لگے، روہت اور پانڈیا کے بلے چیک ہونے کی ویڈیو وائرل
دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلز کو سپر اوور میں دی شکست